اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سینیٹر رحمان ملک ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہو گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک اسلام آباد سے براستہ برطانیہ امریکہ روانہ ہو گئے ہیں، وہ سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری اور سینیٹر رحمان ملک 17 جنوری کو امریکا پہنچیں گے۔ سینیٹر رحمان ملک صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عشائیے میں شرکت کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری اور وفد 2 فروری کو اوباما کے نیشنل پیریئر بریک فاسٹ میں بھی شرکت کریں گے۔ اس دوران نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وفد جان مکین سمیت ری پبلکن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔