اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,526FansLike
9,998FollowersFollow
567,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شیخوپورہ کی مختصر مگر اہم خبریں(عثمان سندرانہ،عثمان گوندل)

میاں عبدالسعید کی کامیابی، حامی وکلا نے کندھوں پر اٹھا لیا
شیخوپورہ(عثمان سندرانہ ،عثمان گوندل)نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں عبدالسعید کو اسکے حامی وکلاء نے اپنے کندھوں پر اٹھا کر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے پوری کچہری کا چکر لگایا اس موقع پر سابق صدر بار رانا سیف اللہ ،معروف قانون دان قاسم اقبال شاکر ،سابق سیکرٹری بار عاصم بھنگو ،حاجی فلک شیر ،رانا اسد اللہ خان اور دیگر وکلاء نے 5من مٹھائی تقسیم کی اور 2بکروں کا صدقہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ میاں عبدالسعید بار کو فعال بنانے اور وکلاء برادری کی فلاح وبہبو داور عزت نفس کے تحفظ کیلئے اپنا مضبوط اور موثر کردار کریں گے ۔
پانامہ لیکس نے حکمران خاندان پر بدنامی کا داغ لگا دیا ہے جو کبھی دھل نہیں سکے گا:چوہدری بلال ورک
شیخوپورہ(عثمان گوندل)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ضلعی رہنما وسابق تحصیل ناظم انجینئر چوہدری بلال ورک نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس نے حکمران خاندان پر بدنامی کا داغ لگا دیا ہے جو کبھی دھل نہیں سکے گا، ن لیگ کی نااہل حکومت نے 4سالوں میں کوئی انتخابی وعدہ پور ا نہیں کیا۔ طاقتور اشرافیہ کا بے رحم احتساب کئے بغیر قانون کی حکمرانی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ حکمران سرکاری وسائل کو اپنی جاگیر سمجھ کر سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں ، شریف برادران قوم کے مسائل حل کرنے کی بجائے انکو جھوٹی تسلیاں دینے میں مصروف ہیں مگر قوم انکے جھانسوں میں نہیں آئینگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ناکام اور فراڈ منصوبے دینے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ، سستی روٹی ، مکینیکل تنور، آشیانہ ہائوسنگ سکیم، دانش سکول، گرین ٹریکٹر سکیم کی طرح اورنج لائن منصوبہ بھی ناکام منصوبوں کی فہرست میں جلد شامل ہوگا،انہوں نے کہا کہ ۔ حکمرانوں کو سن لینا چاہئے اب دعووں سے کام نہیں چلے گا۔ حکمران کبھی بھی طاقتور کا احتساب نہیں ہونے دینا چاہتے اور وہ ہمیشہ لوٹ مار کر کے بھی بچ جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کیونکہ اس ملک پر حکمرانی کرنے والے بھی کرپشن میں ملوث ہیں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے۔
مجھے ملنے والی دھمکیوں کا ذمہ دار سب انسپکٹر عباس ہے:شہری مختار بٹ کا الزام
شیخوپورہ(عثمان گوندل )تھانہ سٹی بی ڈویژن کا رہائشی مختار بٹ نے بعض افراد کی طرف سے خود کو ملنے والی سنگین نتائج کی دھمکیوں کا ذمہ دار ایس آئی تھانہ سٹی بی ڈویژن عباس کو قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ ایس آئی نے میرے سیاسی مخالفین سے ساز باز ہو کر مجھ پر بے بنیاد مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جس کی تفتیش میں ثابت ہوا کہ نہ میں کسی طرح سے کسی مجرمانہ کاروائی میں ملوث ہوں اور نہ میرے خلاف درج کیا گیا مقدمہ حقائق پر مبنی ہے لہذاٰ میری اعلیٰ حکام سے استدعا اور شہری حلقوں کے مطالبات کے باوجود میری رہائی ممکن نہ ہوسکی جس میں عدالت نے حقائق کی روشنی میں مجھے بے گناہ قرار دیدیا جس کے بعد میں نے مذکورہ مقدمہ میں بلا جواز گرفتار کرنے کے خلاف مقامی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی جبکہ مذکورہ ایس آئی نے پٹیشن کی پیروی سے روکنے کیلئے مجھ پر دبائو ڈالنا شروع کردیا جس کے خاطر میں نہ لانے پر مجھے اب مختلف ذرائع سے دھمکیاں دلا رہا ہے اور آئے روز نامعلوم افراد مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ایس آئی عباس کے خلاف کاروائی عمل میں لانے سمیت مجھے اور میرے اہل خانہ کو جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا
شیخوپورہ(عثمان گوندل)حکومت کی طرف سے پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدمات اٹھائے جارہے ہیں اس سلسلہ میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے اضلاع میں پولیو ویکسین پلانے کی مہم جاری ہے اس سلسلہ میں ضلع شیخوپورہ میں 5روزہ پولیو کے قطرے پلانے کیلئے مہم کا افتتاح کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے شہباز شریف چلڈر ن اینڈ مدر کئیر ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 5روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ضلع شیخوپورہ میں 1050موبائل ٹیموں کے 2100سے زائد ورکر ز ضلع بھر میں 5لاکھ 94ہزار 400سو بچوں کو قطرے پلائیں گے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر افتخار گجر ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد سعید ،ڈی ایچ او میڈیکل سروسز ڈاکٹر عمران ،فوکل پرسن آصف عبید ،یوسی ایم او رانا سمیع اللہ اور چیف وارڈ ن سول ڈیفنس الیاس گجر,چوہدر ی عثمان پرویز گوندل ،شیخ محمد بلال ،ملک عرفان مقبول ،سید مجاہد شاہ بھی موجو د تھے ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے کہا کہ قومی شاہرائوں پر پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 46کیمپ لگائے گئے مختلف مقامات پر 114فکس پوائنٹ اور ٹوٹل ایریا انچارج 238سپروائزر 113اپنے ڈیوٹیاں سرانجام دے گئے جبکہ 112یونین کونسلوں میں پولیو مہم بھر طریقے سے جاری ہے اور ضلع بھر میں ٹوٹل 1210ٹیمیں پولیو قطرے پلانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ پولیو قطرے پلانے والی ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی ہے اور اس 5روزہ پولیو مہم کے دوران فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پچھلے تقریبا 3سال کے قریب پولیوکاایک بھی کیس سامنے نہیں آیااور انشاء اللہ اسی طرح پاکستان کو بھی پولیو فری بنانے کیلئے حکومت اقدامات اٹھاتی رہے گی ۔