اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,407FansLike
9,997FollowersFollow
567,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نجم شیراز نے گلوری چھوڑ کر دین کو اپنی زندگی کا مقصد بنالیا

ایڈن برگ(شوبز ڈیسک)ماضی کے معروف گلوکار نجم شیراز نے گلوکاری کو خیرباد کہہ کر دین کو اپنی زندگی کا مقصد بنالیا، نعتیں پڑھتے ہیں اور سکاٹ لینڈ میں مقیم ہیں۔ خبر رساں ادارے سے خصوصی انٹرویو اُنہوں نے بتایاکہ اللہ تعالیٰ کسی بھی وقت ہدایت دے سکتاہے ، میری بھی آنکھیں کھلیں تو میں نے معروف حمد ’نہ تیرا خداکوئی اور ہے اور نہ میرا خدا کوئی اور‘ سے 2003ءمیں دینی سفر شروع کیا، اس حمد کا مقصد ہی لوگوں کو بتاناتھاکہ یہ میں نیاہوں ، پہلی مرتبہ ایمان آپ کا پختہ ہوتو کیا محسوس ہوتاہے ،آپ یوں سمجھ لیں کہ گاڑی میں چلتے ہیں تو نقشہ پتہ ہوتاہے لیکن راستہ چلنے سے پتہ چلتاہے ۔شوبزچھوڑنے پر مالی مشکلات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے بتایاکہ زندگی میں اتار چڑھاﺅ آتاہے ، معاشی طورپر بھی آتے ہیں،اللہ گواہ ہے کہ کتنی مرتبہ اکاﺅنٹ زیرورہااور پھر بھر گیا، صرف شیطان ڈراتاہے کہ سڑک پر آجائیں گے ، اگراس ڈر کو شکست دے کر اللہ کی بات مان لی جائے تو وہ ہرچیز دیتاہے ، جواس کی بات نہیں مانتے ، اللہ تعالیٰ انہیں بھی دیتاہے تو اپنے راستے پر چلنے والوں کو بھوکا تھوڑا ہی مارے گا،اب زندگی میں ٹھہراﺅ ہے ، چوبیس گھنٹے ایمان کا نشہ رہتاہے ۔ اُنہوں نے بتایاکہ جنید جمشید سادہ اور باظرف شخص تھا ، کبھی چھوٹی بات نہیں کرتے اور سب کی حوصلہ افزائی کرتے تھے، ہرکسی کویہی احساس ہوتاتھا کہ بہترین دوست ہیں، میوزک کے زمانے میں بھی ان سے کبھی مایوسی نہیں ملی ، ہمیشہ مثبت پہلو دکھاتے تھے، تیس سال اکٹھے گزارے۔