اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,407FansLike
9,997FollowersFollow
567,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اونچی دکان پھیکا پکوان، ملک کی بڑی موبائل کمپنی کی فرنچائز میں عوام پریشان، اہلکاروں نے رشوت مانگنا شروع کر دی

قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار) ملک کی سب سے بڑی سیلولر فون کمپنی موبی لنک کی قلعہ دیدار سنگھ اور علی پور چٹھہ میں فرنچائز باعث ندامت، کمپنی کی ساکھ مجروح ہونے لگی ،بائیو میٹرک مشین خراب،بزرگ شہری خوار،غیر اخلاقی برتائو، رشوت ستانیوں کی انتہا،عوامی حلقوں کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق موبی لنک فون کمپنی کی قلعہ دیدار سنگھ اور علی پور چٹھہ فرنچائز کے عملے نے عوام الناس کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز سلوک روا رکھا ہواہے ۔خصوصا بزرگ شہریوں کے بائیو میٹرک تصدیق کرنے کے عمل کو مکمل ناکام بنا دیا گیا ہے۔ احتجاج پر کہا جاتا ہے کہ گوجرانوالہ ہیڈ آفس جا کر اپنے مسئلے حل کریں۔بعض شہریوں نے دیگر پوائنٹس سے بائیو میٹرک تصدیق کروائی تو ان کا بائیو ڈیٹا کلیئر نکل آیا۔جوکہ مذکورہ فرنچائز کو دکھایا بھی گیا مگر ان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔رشوت دینے پر مذکورہ نقص فوری ٹھیک ہو جاتا ہے ۔قلعہ دیدار سنگھ اور علی پور چٹھہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے موبی لنک فون کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں پر زور دیا ہے کہ قلعہ دیدار سنگھ اور علی پور چٹھہ میں قائم فرنچائز پر تعینات اہل کاروں کو فوری بر طرف کیا جائے اور ان کی جگہ ذمہ داراور با اخلاق عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام الناس کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے والی ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی کی شہرت و ساکھ مزید بہتر ہوسکے۔