اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہورہا ہے :وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اظہر قیوم ناہرا

قلعہ دیدارسنگھ (نامہ نگار) وفاقی پالیمانی سیکرٹری پانی وبجلی و ممبرقومی اسمبلی چوہدری اظہرقیوم ناہرا نے کہا ہے کہ پاکستا ن ترقی کی طرف گامز ن ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم میاںمحمد نواز شریف پاکستا ن کو خوشحال ملک بنارہے ہیں دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہورہا ہے جس سے دنیا قائم ہے منفی طاقتوں نے مثبت طاقتوں کی راہ میں روڑے اٹکا ئے آج پاکستان میںبھی منفی طاقیتں پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں وزیر اعظم میاںمحمد نوازشریف نے 1997 ء میں جو سفر شروع کیا تھا 1999ء میںمنتخب وزیر اعظم کی حکومت ختم کرکے اسے ختم کر دیا گیا ۔وزیر اعظم میاںمحمد نوازشریف ملک وقوم کے ساتھ مخلص ہیں ۔ جو سفر ان کی قیادت میں ہم نے شروع کیا تھا وہ آج بھی جاری ہے ۔2013 ء کے الیکشن میں قوم سے جو وعدہ کیاتھا کہ ہم پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے آج وہ وعدے پورے ہورہے ہیں ۔ پاکستا ن کو ”سی پیک” منصوبہ دیا گیا ہے جس سے پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا ۔ ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔