اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,066FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سی پیک منصوبے سے پاکستان حقیقی معنوں میں ایشیئن ٹائیگر بنے گا ، آنے والی نسلیں بھی استفادہ کریں گی:چوہدری محمد اقبال گجر

قلعہ دیدارسنگھ (نامہ نگار) چیئرمین استحقاق کمیٹی و ممبر صو بائی اسمبلی چودھری محمداقبال گجر نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کاہی نہیں بلکہ 20 کروڑ عوام کو فائدہ ہو گا اورپاکستان حقیقی معنوں میں ایشیئن ٹائیگر بنے گا اس تاریخ ساز منصوبہ سے ہماری آنے والی نسلیں بھی استفادہ کریں گی پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی میگا پراجیکٹ کے ساتھ دیہی سطح پر بھی عوام کے معیار زندگی کی جو پالیسیاں تر تیب دی ہیں اس کے ثمرا ت عوام تک منتقل ہو نا شروع ہو گئے ہیں ماڈل ویلجز کے قیام سے دیہاتی عوام میں احسا س برتری بڑھی ہے ماضی میں ہمیشہ دیہاتی علاقوں کو نظر انداز کر کے دیہاتو ں کے عوام کا استحصال کیا جاتا رہا مگر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب میں ماڈل ویلجز کا قیام عمل میں لاکر خوشحالی کو نچلی سطح تک منتقل کیا ہے ناچ گانوں سے تبدیلی نہیں بلکہ نچلی سطح پر عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور عوام کے معیار زندگی کی بلندی سے تبدیلیاں آتی ہیں انہوںنے کہاکہ جب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالی تو پاک وطن مسائلوں و بحرانوں کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا معیشت دگرگوں اور انڈسٹری تباہی کے دھانے پر کھڑی تھی اور کو ئی بھی غیرملکی سرما یہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہ تھا مگر آج مسائل اور بحران تقریبًا ختم ‘ معیشت مضبوط اور انڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑی ہے ۔