دبئی میں واٹس ایپ نے مکروہ دھندہ کرنے والے گروہ کو بے نقاب کردیا

دبئی(ٹیکنالوجی ڈیسک)عرب ملک متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واٹس ایپ نے عصمت فروشی کروانے والے گروہ کو گرفتار کروادیا۔ دبئی پولیس کے مطابق عصمت فروش گروپ میں ایک بنگلہ دیشی سکیورٹی گارڈ اور کچھ دوسرے نامعلوم افراد ملوث ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 27 سالہ سکیورٹی گارڈ پر الزام ہے کہ وہ لوگوں کو کام کے بہانے دبئی لیکر آتا جن میں دو کرغزستان کی خواتین بھی تھیں کو دبئی میں گھریلو ملازماﺅں کے طور پر کام کرنے کی پیشکش کی اور بعد میں ان کو عصمت فروشی پر مجبور کرنے لگا۔ دو خواتین میں سے ایک نے اپنے ملک اپنے بھائی کو واٹس ایپ کے ذریعے میسج بھیجا کہ ہم سے یہاں پر عصمت فروشی کا مکروہ دھندہ کروایا جا رہا ہے جس کے بعد اس کے بھائی نے کراپنے قونصل خانے کے ذریعے ہماری مدد کی اور دبئی پولیس فوری طور پر حرکت میں آگئی اور گروپ کو گرفتار کرلیا۔بنگلہ دیشی سکیورٹی گارڈ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خواتین کو دبئی ایئرپورٹ سے ورغلایا اور ان کو ایک بلڈنگ میں لے گیا جہاں پر ان خواتین کو پیسوں کے لئے عصمت فروشی پر مجبور کیا جاتا۔ جبکہ پولیس کے مطابق دو کرغز خواتین کو اپنی مرضی کے ساتھ عصمت فروشی کا دھندہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ گارڈ کو بھی اپنے مکان کو فحاشی کے اڈے کے طور پر چلانے کی وجہ سے مقدمے کا سامنا ہے۔ اس مقدمے کا اندارج گزشتہ سال 19 جولائی کو البرشا پولیس نے بھی کیا تھا۔ ایک پولیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ” جب ہم شکایت کے مطابق ایک مکان پر گئے تو ایک مرد اور عورت نے دروازے پر ہمیں بتایا کہ ہم کرغزستان قونصلیٹ کے لئے کام کرتے ہیں“۔