اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فیس بک اکاؤنٹ کو ہیکنگ سے بچانے والی چابی

کیلیفورنیا(ٹیکنالوجی ڈیسک) فیس بک نے صارفین کے اکاؤنٹ مزید محفوظ بنانے کیلئے ایک یوایس بی جیسی ’’چابی’’ متعارف کرائی ہے جسکی مدد سے ہیکر آپکے اکاؤنٹ پر نقب نہیں لگا سکیں گے ۔سوشل میڈیا کی سب سے بڑی اور مشہور کمپنی فیس بک نے ایف آئی ڈی او یوٹی ایف سکیورٹی ’’ کی‘‘ متعارف کرادی ہے جو آپ کو فیس بک تک رسائی فراہم کرتی ہے ۔ یوایس بی پورٹ میں لگنے والی یہ ’’ کی لاگ‘‘ معلومات کی تصدیق کرکے پاس ورڈ کیساتھ فیس بک کھولتی ہے ۔ فیس بک کا دعویٰ ہے کہ اس کا استعمال ہیکرز تک آپ کے اکاؤنٹ کی رسائی ناممکن بنادیتا ہے ۔موبائل استعمال کرنیوالے ’’نیر فیلڈ کمیونی کیشن‘‘ این ایف سی استعمال کرسکیں گے جو بغیر تار کے آلات کو محفوظ انداز میں منسلک کرتا ہے ۔ جیسے ہی یہ ’’کی‘‘ فیس بک سیٹنگ کیساتھ ایکٹو ہوتی ہے تو اس میں ’’کی کوڈ اور پاس ورڈ‘‘ درکار ہوتا ہے ۔ فیس بک کے مطابق یہ سیٹ اپ کسی دور بیٹھے ہیکر کو آپ کے اکاؤنٹ تک پہنچنے سے باز رکھتا ہے ۔فیس بک نے اعلان کیا کہ یوٹی ایف سکیورٹی ’’کی‘‘ کو ایک مرتبہ اکاؤنٹ پر رجسٹر کرانے کے بعد بار بار اس کی ضرورت نہیں رہتی اس ’’کی‘‘ کو آن لائن خریدا جاسکتا ہے جسکی قیمت 21 ڈالر ہے ۔