اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آنکھ میں موتیا کی ابتدائی خبر دینے والی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی

ایڈنبرا: دنیا بھر میں درمیانی عمر اور بوڑھے افراد کی آنکھ میں موتیا کا مرض عام ہے لیکن اب ایک جامعہ کے ماہرین نے ایل ای ڈی روشنی کی بدولت موتیا کو بالکل ابتدا میں شناخت کا ایک طریقہ وضع کیا ہے۔ ایل ای ڈی (لائٹ ایمٹنگ ڈائیوڈ) کے ذریعے آنکھوں پر روشنی ڈال کر سالماتی (مالیکیولر) سطح پر تبدیلیوں کو نوٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس سے ڈاکٹر موتیا کی کیفیت اور شدت کا اندازہ لگاسکتے ہیں۔ موتیا بڑھتے بڑھتے نظر کو انتہائی دھندلا کردیتا ہے جب کہ ذیابیطس کے مریضوں میں پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ eye-02 موتیا پختہ ہونے پر آنکھوں کا روایتی لینس ہٹا کر موتیا کو نکال باہر کیا جاتا ہے اور اس پر ایک پلاسٹک کا لینس لگادیا جاتا ہے۔ ایڈنبرا میں ہیریوٹ واٹ یونیورسٹی نے اسی شہر میں واقع ایک کمپنی سے مل کر یہ ایل ای ڈی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ آنکھ کے عدسے میں ہونے والی تبدیلی کو نوٹ کرسکتی ہے۔ eye-03 ٹیکنالوجی کی بدولت ڈاکٹر آنکھ کے لینس سے خارج ہونے والے روشنی کے سگنل کی کیفیت اور اس میں ہونے والی تبدیلی کو نوٹ کرسکتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کو بنانے والے سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ ایل ای ڈی ٹیکنالوجی سے موتیا مکمل ہونے سے قبل ہی اس کا سراغ لگایا جاسکتا ہے یہاں تک کہ خود مریض بھی ان تبدیلیوں کو محسوس نہیں کرپاتا، یہ طریقہ ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ اسی طرح ایل ای ڈی ٹیکنالوجی سے آنکھوں کے عدسے کے پروٹین میں آکسیڈیٹوو تباہی کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے جسے معلوم کرکے آنکھ کو مزید خراب ہونے سے بچایا جاسکے گا۔