محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم نے واربرٹن کے تمام گردونواح سے گاؤں مرد وخواتین لائیوسٹاک مددگار ٹریننگ دینے کا اآغاز کر دیا

واربرٹن(ایریارپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم نے واربرٹن کے تمام گردونواح سے گاؤں کے مرد وخواتین کو بطور لائیوسٹاک مددگار ٹریننگ دینے کا اآغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک نے گاؤں کی سطح پر جانوروں کی بہتر نشونما جانوروں کی فروخت کیلئے شہروں تک رسائی ،گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں ،ٹریننگ میں جانوروں کا فضلہ ،گوبر وغیرہ کو فوری کھیتوں میں پہنچانے ،جانوروں کو بروقت ویکسین دے کر جانوروں کو بیماریوں سے بچانے اور اور موسم کے لحاظ سے مویشیوں کاچارہ وپیدا کرنے کے علاوہ ارد گرد جعلی دودھ فروخت کرنے ،اور عطائی ڈاکٹروں کی نشاندھی کرنے کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔ویٹرنری آفیسر واربرٹن ڈاکٹر خورشید عالم نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لائیوسٹاک کے شعبہ میں دیہی خواتین کے مثبت کردار اور اس کے معاشی اثرات کے پیش نظر دستیاب جانوروں کی گاؤں کی سطح پر بہتر نشونما ،گوشت اور عید کیلئے پالے جانے والے جانوروں کی فروخت کیلئے شہروں کیساتھ رابطہ استوار کرنے ،دودھ کی پیداوار بڑھانے اور اس کی کوالٹی کو بڑھانے کیلئے گاؤں کی سطح پر مرد و خواتین کو ٹریننگ دی جارہی ہے ۔ٹریننگ کے بعد کمیونٹی فسیلیٹیٹرلائیوسٹاک کے عملہ کو اپنے گاؤں کی سطح پر بہتر رہنمائی اور مدد فراہم کریں گے۔کمیونٹی فسیلیٹیٹرزکی بہتر رہنمائی اورمدد سے جانوروں کی تباہی میں ملوث عطائی ڈاکٹروں ،جعلی ونڈا،بنولہ کھل بیچنے والوں کی گاؤں کی سطح پر نشاندہی کی جا سکے گی۔ایسے بے ضمیر لوگوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جو عرصہ دراز سے غریب مویشی پال حضرات کے جانوروں کا قتل عام کرتے چلے آرہے ہیں۔