اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سپیم اورنامعلوم نمبروں کاپتہ لگانے والی ٹروکالرایپ تیار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )بعض اوقات موبائل فون پرجب کوئی سپیم کال یانامعلوم نمبرآتاہے توآپ اس وقت حیرانگی کااظہارکرتے ہیں کہ یہ کون ہوسکتاہے ؟مجھے یہ کال لینی چاہیے یانہیں ؟اس مخمصے سے چھٹکارہ پانے کیلئے اب ایک نئی ایپ تیارکرلی گئی ہے جس کی مددسے آپ کال کرنے والے شخص کی پہچان کرسکیں گے کہ کون آپ کونامعلوم نمبرسے کال کررہاہے اوراس ایپ کو’’ٹرو کالر‘‘کانام دیاگیاہے جس کی وجہ سے آپ کوسپیم کال اورنامعلوم نمبروں سے کال آنے پراس شخص کی پہچان ہوسکے گی اوراب آپ کی مرضی ہوگی کہ آپ یہ کال لیں یاڈراپ کردیں اس کی وجہ سے آپ بلاوجہ فون کرنے والے افراد سے جان چھڑالیں گے ۔اس وقت 250 میلین سے زائد موبائل صارفین یہ ایپ استعما ل کررہے ہیں اس ایپ کے ذریعے کئی نمبربلاک ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی 3ملین سے زائد سپیم یانامعلوم کالوں کوبھی اس ایپ کے ذریعے ٹریس کیاجاچکاہے ۔ٹریس کال کی مدد سے صارف کسی بھی سپیم اورنامعلوم کال کوبندسکتاہے ۔
آپ کوٹرو کالر کے درج فوائد ہونگے :۔
۔کالرآئی ڈی :
اس ایپ کی مددسے آپ کومعلوم ہوجائے گاکہ اس شخص کافون نمبربھی معلوم ہوجائے گاجوآپ کی فون بک میں نہیں ہوگا۔
۔نمبرکی شناخت :۔
ا س ایپ کی مددسے کسی بھی نامعلوم کالرچاہے وہ اندرون ملک یابیرون ملک ہواس کانمبرٹریس ہوجائے گاکہ وہ کون شخص ہے ۔
کال بیک :۔
ٹرو کالر کے ذریعے آپ کوایک نوٹیفکیشن موصول ہوگاجس سے معلوم ہوجائے گاکہ آپ نے متعلقہ فون نمبرپرکال کرنی ہے یااس شخص کوجوکہ آپ کو نامعلوم نمبرسے کال کررہاہے ۔
000