اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,533FansLike
9,993FollowersFollow
567,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ کسی قابل شخصیت کو دی جائے: گوہر الماس خان

مانچسٹر(عارف چودھری)ممتاز برطانوی سکالر تجزیہ نگار سماجی اور سیاسی مسلم لیگی رہنما گوہر الماس نے کہا کہ پارلیمان کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین کسی ایسی شخصیت کو بنانا چاہیےجوقابل سفارتکا ر غیرمتنازع شخصیت کا مالک ہو اور کشمیر کے مسئلے پر مکمل عبور رکھنے والا کوئی کشمیری نژاد پاکستانی ہو۔تاکہ وہ مسئلہ کشمیر کوعالمی دنیا میں موثر طریقے سے اجاگر کرتے ہوئے یہ کیس لڑ سکے، مگر نہایت افسوس ہے کہ موجودہ حکومت نے اس کمیٹی کا چیئر مین مولانا جیسی نااہل شخصیت کوسیاسی رشوت کے طور پربنا رکھاہے۔جہاں پر اس سے پہلے محترم نوابزادہ نصراللہ خان، چوہدری سرور، حامد ناصر چٹھہ اور مجاہد اول سردار عبدالقیوم جیسے قابل اور مسئلہ کشمیر پر مکمل عبور رکھنے والے افراد تھے۔اور یہ سب مسئلہ کشمیر کو اچھے طریقے سے عالمی طور پر روشناس کرا چکے ہیں۔ اب تو کشمیری لیڈر علی گیلانی نے بھی مولانا فضل الرحمٰن کو بدلنے کی بات کر دی ہے۔