اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

انسانی ہاتھ کی طرح کاغذ پر تصویر بنانے والا مصور روبوٹ

لندن: برطانوی سائنسدان نے انسانی ہاتھ سے مشابہہ ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو موبائل فون پر بنائی گئی کوئی سی بھی تصویر کو کاغذ پر ثبت کردیتا ہے۔ روبوٹ کو ’’لائن‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا وزن 160 گرام ہے، یہ کسی انسانی ہاتھ کی طرح کام کرتے ہوئے پیچیدہ اور دلچسپ خاکے کاغذ پر اتارتا ہے۔ یہ ننھا مصور روبوٹ لیپ ٹاپ، اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ سے منسلک ہوکر کام کرتا ہے اور یوایس بی پورٹ سے ہی ہدایات اور بجلی حاصل کرتا ہے۔ goodsketch-1486143024 روبوٹ کے ذریعے آپ ماؤس، انگلی یا کسی ایپل پینسل سے خاکہ بناسکتے ہیں اور یہ روبوٹ اسے فوری طور پر کاغذ پر نقش کردیتا ہے۔ sketches-1486143021 روبوٹ دھیرے دھیرے کسی انسان کی طرح لکیریں کھینچ کر مشکل ترین تصاویر اور اشکال کو کاغذ پر اتارتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ روبوٹ فریکؤج اور شیشے پر بھی لکھ سکتا ہے۔ اسی طرح ڈرائنگ کو دوستوں کو بھی بھیجا جاسکتا ہے۔ کک اسٹارٹر منصوبے کے تحت پہلے ایسے 1000 روبوٹس تیار کئے جائیں گے جس کی قیمت سے 9 سے 12 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ اس سال اکتوبر میں اولین روبوٹ کی فروخت شروع ہوجائے گی۔