اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سیہون دھماکے کے حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے، آئی جی سندھ

کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملہ کرنے والے شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر لی گئی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کا کہنا تھا کہ سہون دھماکے میں ملوث دہشت گرد کی شناخت کر لی گئی ہے، مزار میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ دہشت گرد بغیر تلاشی کے ہی مزار کے احاطے میں داخل ہو رہا ہے جبکہ خواتین کی تلاشی کے لئے بھی کوئی لیڈی سرچر تعینات نہیں ہے۔ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک دہشت گرد کو نام کے ساتھ شناخت نہیں کیا گیا تاہم سی سی فوٹیج کو مختلف زاویوں سے دیکھا گیا جس کے بعد 99 فیصد یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ ویڈیو میں دیکھا جانے والا شخص ہی خود کش حملہ آور تھا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ اندرون سندھ بالخصوص شکار پور اور جیکب آباد میں بہت زیادہ فعال اور اثر و رسوخ رکھنے والا دہشت گرد حفیظ بروہی صوبے میں بہت سی دہشتگردی کی کاررائیوں میں ملوث رہا ہے تاہم سہون میں ہونے والے واقعہ میں حفیظ بروہی کے ملوث ہونے کا دعویٰ قبل از وقت ہے۔