اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,719FansLike
9,986FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سیالکوٹ میں وزیردفاع ، پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کے خلاف جماعت الدعوۃ کے سینکڑوں کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

سیالکوٹ(بیورورپورٹ )سیالکوٹ میں وفاقی وزیر دفاع ، پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کے خلاف جماعت الدعوۃ کے سینکڑوں کارکنوں نے پیرس روڈ پر مسلم لیگ ہائوس کاگھیرائو کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور نعرے بازی کی ہے ۔ جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کے خلاف بیان بازی اور جھوٹے الزامات عائد کرنے پر جماعت الدعوۃ کے چھ سو سے زائد کارکنوں نے پیرس روڈ پر ریلی کی شکل میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی دفتر کے باہر اس کا گھیرائو کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور وفاقی وزیر دفاع ، پانی وبجلی خواجہ محمد آصف اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ، جماعت الدعوۃ کے احتجاجی مظاہرہ میں جماعت اسلامی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ارشد محمود بگو ایڈووکیٹ اور دیگر راہنمائوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے لوگ بھی شامل تھے جنہوں نے بھی وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کے خلاف احتجاج کیااور کہا کہ خواجہ آصف غیر ملکی ایجنٹ ہے جو وفاقی وزیر بن کر لوٹ مار میں مصروف ہے ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔ پولیس کی بھاری نفری اس موقعہ پر سیکورٹی کیلئے موجو دتھی ۔