اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,399FansLike
9,985FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اے سی سیالکوٹ کے ہوٹلز پر چھاپے، جرمانے اور وارننگ

سیالکوٹ(نیوزالرٹ)اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس اور ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر احمد ناصر کے ہوٹلز اور ریسٹورنٹ پر اچانک چھاپے ‘ صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کرنے پر بھاری جرمانے ۔ تفصیلات کے مطابق اے سی سیالکوٹ اور ڈی او ہیلتھ کی نگرانی میں ہوٹل /ریسٹورنٹ انسپکشن ٹیم نے کشمیر روڈ پر واقع جیون ہوٹل، سبحان اللہ ریسٹورنٹ اور ذائقہ ریسٹورنٹ پر چھاپے مار کر پیور فوڈ ایکٹ کی خلاف کی پاداش میں بالترتیب 80ہزار، 10ہزاراور2ہزار روپے جرمانہ کیا جو ان سے موقع پر ہی وصول کرلیا گیاان کو خبردار کیا گیا کہ آئندہ غفلت کی صورت میں ہوٹلز کو سیل کیا جائے گا اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے ۔