لاکھوں افراد کی موت میں معاون ٹیلیفون نیلام کرنے کا فیصلہ

جرمنی (ویب ڈیسک) جرمنی کے سابق حکمراں ایڈولف ہٹلر کا فون رواں ہفتے نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ یہ فون سیٹ انیس سو پینتالیس میں نازی رہنما کے بنکر سے ملا تھا۔ دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کے ہتھیار ڈالنے کے بعد ملنے والا ایڈوف ہٹلر کا فون نیلامی کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لال رنگ کا یہ فون برطانوی فوجی افسر رالف رینر کو ہٹلر کے بنکر سے ملا تھا جس پر فون پر ایڈولف ہٹلر کا نام اور نازیوں کا نشان بھی کھدا ہے۔ Phone-02 جنگ عظم دوئم کےدوران اسی فون کےذریعے ہٹلر نے لاکھوں افرادکی موت کے احکامات جاری کیے تھے۔ فون کو رواں ہفتے امریکی ریاست میری لینڈ میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فون سیاہ رنگ کاتھاجس پر اب سرخ رنگ کردیا گیا ہے ۔ فون کے پچھلےحصےپرنازی پارٹی کا نشان اورایڈولف ہٹلرکانام کندہ ہے۔ Phone-03 اس فون کو نیلام کرنے کا فیصلہ رالف کے بیٹے نے کیا ہے۔نیلام گھر والوں کا خیال ہے کہ فون دو سے تین لاکھ ڈالر میں فروخت ہوسکتا ہے جبکہ بولی ایک لاکھ ڈالر سے شروع کی جائے گی۔ Hitler-04