اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آپریشن ”ردالفساد“، پاک فوج نے مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع دینے کیلئے رابطہ نمبر جاری کر دئیے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے آپریشن ”رد الفساد“ میں پنجاب رینجرز کی معاونت اور کسی بھی مشکوک شخص اور سرگرمی کی اطلاع دینے کیلئے فون نمبرز جاری کر دئیے ہیں۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کیلئے 99220030-042 یا 99221230-042 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ واٹس ایپ پر اطلاع دینے کیلئے 8880100-0340 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عوام اگر کسی مشکوک شخص یا سرگرمی سے متعلق ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دینا چاہتے ہیں تو اس مقصد کیلئے 8880047-0340 نمبر استعمال کیا جا سکتا ہے۔