اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سیہون کے قریب بولان ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں

نوابشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سیہون شریف کے قریب بولان ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم ا س دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی بولان ایکسپریس کی 2 بوگیاں سیہون کے قریب پٹری سے اتر گئیں ، حادثے میں کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا تاہم ریسکیو ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے ۔بوگیاں اترنے سے دیگرٹرینوں کی آمدورفت کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور متعد د ٹرینوں کو مختلف ریلوے سٹیشنز پر روک دیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے کوئٹہ کیلئے رواں دواں خوشحال ایکسپریس کو سن ریلوے سٹیشن پر روکا گیا جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔