اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ممتازقادری کی برسی، مزار بنانے کے بعد ان کے والد نے نیا اعلان کردیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ممتازقادری کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے الزام میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 29فروری 2016ءکو پھانسی دی گئی تھی جس کے بعد اُنہیں بارہ کہوکے علاقے میں سپرد خاک کیاگیا ، ان کے مزار پر مقبرہ کی تعمیر کے بعد اب ممتازقادری کے والد نے برسی کے موقع پر میلہ لگانے اور مدرسے کی تعمیر کا اعلان کردیاجبکہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں میلے کے اعلان نے حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مزید پریشان کردیا۔ خبررساں ایجنسی ’اے ایف پی ‘ کے مطابق دہشتگردی کی حالیہ لہر کے بعد جہاںپاکستان نے انتہاءپسند ی کے خاتمے کے لیے اپنا عزم دہرایا ہے وہیں ممتازقادری کے مزار سے ایک نیا پیغام سامنے آیا اور پیروکاروں نے ان کی برسی کے موقع پر تین روزہ میلے کا اعلان کردیا ۔ ممتازقادری کے والد ملک بشیراعوان نے بتایاکہ برسی کے موقع پر چار لاکھ لوگ جمع ہوسکتے ہیں اور وہ اس ضمن میں انتظامات کی دیکھ بھال کررہے ہیں ، صرف یہی نہیں بلکہ ان کا خیال ہے کہ یہاں ایک مدرسہ بنایاجائے کیونکہ مالی معاونت پہلے ہی وصول ہورہی ہے ۔ یادرہے کہ ممتازقادری کی قبر پر ایک مقبرہ بھی تعمیر کردیاگیااور ممتازقادری کی تصاویر اور پھول فروخت کرنیوالی ایک دکان بھی سجی ہے جبکہ مزار پر حاضری دینے کے لیے بھی شہریوں کی آمدورفت جاری ہے جو گلاب کے سرخ پھول مزار پر ڈالتے ہیں ۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مزارات پر حاضری دینے اور پھولوں کی چادریں چڑھانے کا رواج ایشیاءمیں عام ہے لیکن ان میں عمومی مزار ایسے اولیاءکرام کے ہیں جنہوں نے اسلام کی تبلیغ میں اہم کرداراداکیا۔ مبینہ طورپر اپنی تقاریر سے ممتاز قادری کی ذہن سازی کرنیوالے حنیف قریشی نے کہاکہ ان اقدامات سے اشتعال انگیزی کو ہوادینے کے تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ’ایک سال گزرگیا، کسی نے کسی کو قتل نہیں کیا‘۔