اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ACEمنی ٹرانسفر کی پی ایس ایل دوبئی کیلئے انعامی قرعہ اندازی، فری راؤنڈ ٹرپ جیتنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا

مانچسٹر(بزنس ڈیسک)دوبئی میں جاری HBL-PSLکی قرعہ اندازی آفتاب کرنسی کے آفس میں کی گئی جس میں یورپ سے آفتاب کرنسی کے ذریعے پیسے بھجوانے والے دس خوش نصیبوں کیلئے دوبئی کے فری ٹرپ کا قرعہ نکالا گیا۔ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں کو آفتاب کرنسی کی طرف سے فری راؤنڈ ٹرپ فلائٹ ٹکٹس، فائیو سٹار ہوٹل میں رہائش، لوکل ٹرانسپورٹ، فری میچ ٹکٹس کے ساتھ ساتھ سٹارز کے ساتھ سیلفی بنانے کے مواقع بھی دیئے جائیں گے۔ دوبئی کا رائونڈ ٹرپ جیتنے والوں میں زین منیر (ناروے)، قادر وائیں (جرمنی)، شکیل کیانی (یو کے ) ، فرخ رشید (اٹلی)، عبدالمنیب (فرانس)، عبدالمجید (آئرلینڈ)، عامر سہیل (سپین)، رحمان آصف (نیدر لینڈ)، فیصل نواز (یوکے) اور حسن ناصر (ڈنمارک ) شامل ہیں۔ جیتنے والے خوش نصیب دوبئی میں ہونے والے پی ایس ایل کے سیمی فائنلز دیکھیں گے ۔ACEمنی ٹرانسفر کے چیئرمین آفتاب اشرف گوندل، سی ای او راشد اشرف اور ڈائریکٹر کلیم اللہ گیلانی نے قرعہ اندازی میں انعام کے حقدار خوش نصیبوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ACEمنی ٹرانسفر ، اپنے ایجنٹس اور کسٹمرز کی توقعات پر ہمیشہ کی طرح پورا اترتی رہے گی۔
3 in one