اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ATI کاعشق پاکستان طلباء کنونشن 4مارچ کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گا۔ نعمان جبار

عشقِ پاکستان طلباء کنونشن میں گوجرانوالہ کے کارکنان بھرپور شرکت کریں گے۔ سید حسنین نوری
کامونکی( نامہ نگار ) عشق پاکستان طلباء کنونشن فرقہ واریت، بد امنی، دہشتگردی، انتشار پسندی اور طلباء کے حقوق کی بحالی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نعمان الجبار نے کامونکی، سادھوکی،موڑ ایمن آباد،نوشہرہ ورکاں،تتلے والی و دیگر شہروں میںعشق پاکستان طلباء کونشن کی دعوتی مہم کے سلسلے میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاپاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاطت کے لئے انجمن طلباء اسلام ہر لمحہٰ کوشاں ہے پاکستان صوفیاء سے محبت کرنے والوں کا دیس ہے صوفیا کرام نے اپنی تعلیمات کے ذریعے امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا مگر آج امن و محبت کے ان مراکز پر چند مٹھی بھر دہشتگرد حملے کر کے امتِ مسلمہ کے جذبات کو مجروح کر رہے ہیں اس موقعہ پر ناظم انجمن طلباء اسلام ضلع گوجرانولہ سید حسنین نوری نے خطاب کرتے ہوئے کہاانجمن طلباء اسلام نظریاتی اور فکری طلباء تنظیم ہے جو صوفیا کرام کے نظریات کی داعی ہے۔ مزارات امن و محبت کا مرکز ہیں مگر دہشتگردوں نے انہیں بھی نا چھوڑا حکومت فوری طور پر ایسے دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کر کے بڑھتی ہوئی بد امنی کو روکنے میں عملی کردار ادا کرے۔عشق پاکستان طلباء کنونشن نوجوانوں میں نئی سوچ اور جہت کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہو گا گوجرانوالہ بھر سے ہزاروں کارکنان شرکت کر یں گے تمام تر انتظامات کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔