اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,767FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرسیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 3اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر قیچی بیگ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق قیچی بیگ کے قریب نامعلوم دہشتگردوںسڑک کنارے نصب بم سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 3اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ایف سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے 2کو پاﺅں اور کندھوں پر زخم آئے ہیں ۔