اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ترکمانستان کے صدرقربان علی بردی محمدوف پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکمانستان کے صدرقربان علی بردی محمدوف پاکستان پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف اسلام آباد میں آج ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے ۔ نور خان ایئر بیس پہنچنے پر وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں 21توپوں کی سلامی اور گارڈ اف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ معزز مہمان کی آمد پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے سر براہ اجلاس میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے مہمانوں کی آمد کا سلسلسہ جاری ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ایران،ترکی،آذربائیجان ،تاجکستان کے صدور اورکرغزستان کے وزیراعظم اسلام آبادپہنچ چکے ہیںجبکہ افغانستان کی نمائندگی پاکستان میں افغان سفیر کریں گے۔وزیراعظم نوازشریف ای سی او سربراہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں عام تعطیل ہے تاہم سرکاری ادارے کھلے رہیں گے ۔