اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بالی ووڈ کے وہ اسٹارز جن کی مائیں ان کے فنی کیریئر سے قبل ہی دنیا چھوڑگئیں

دنیا میں تمام والدین اپنی اولاد کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں اور اولاد جب کامیابی حاصل کرلیتی ہے توسب سے زیادہ محبت کرنے والی ہستی ماں نہ ہو تو وہ کامیابی پھیکی پڑ جاتی ہے یہی سب ہوا بالی ووڈ کے ان مشہور ستاروں کے ساتھ جن کی مائیں اپنے بیٹوں کی کامیابی نہ دیکھ سکیں اور پہلی فلم کی نمائش سے قبل ہی دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
سنجے دت:بالی ووڈ اداکار سنجے دت فلم نگری کی خوبصورت و لیجنڈری اداکارہ نرگس دت اور اداکار سنیل دت کے بیٹے ہیں جنہوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1981 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’راکی‘‘ سے کیا لیکن فلم کی ریلیز سے 3 دن قبل ہی ان کی والدہ کینسر کے عارضے کے باعث دنیا سے رخصت ہوگئیں اور بیٹے کی فلم نہ دیکھ سکیں جس پر متعدد بار اداکار سنجے دت افسوس کا اظہار کرچکے ہیں جب کہ فلم میں سنجے دت کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا اور فلم بھی ’’سیمی ہٹ‘‘ ہوئی تھی ۔
شاہ رخ خان:بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتھک محنت اور جاندار اداکاری کے باعث فلم نگری میں اپنا مقام بنایا ہے جب کہ ان کی والدہ لطیف فاطمہ خان اپنے بیٹے کو سپر اسٹار دیکھنا چاہتی تھیں لیکن کنگ خان کے فلم نگری میں انٹری سے پہلے ہی 1990 میں دنیا سے رخصت ہوگئیں جس کے 2 سال بعد کنگ خان نے فلم نگری میں قدم رکھا تھا۔ کنگ خان نے متعدد بار اپنے انٹرویوز میں کہا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ میری والدہ مجھے سپر اسٹار کے طور پر ضرور دیکھیں لیکن ایساہونہیں سکا۔
ارجن کپور:بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر بونی کپور مونا شوری کپور کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’عشق زادے ‘‘ سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی جب کہ نوجوان اداکار ارجن کپور کی والدہ کینسر اور بلڈپریشر کے عارضے میں مبتلا تھیں جو اپنے بیٹے کی پہلی فلم نہ دیکھ سکیں اور فلم کی ریلیز سے 46 روز قبل ہی چل بسیں۔ ارجن کپور کی والدہ کے دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد ریلیز ہونے والی فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور فلم نے شاندار کمائی بھی کی جس نے فلم نگری میں ان کے قدم جمانے میں اہم کردار ادا کیا۔
پراتیک ببر:لیجنڈری اداکارہ سمیتا پٹیل اور نامور ہدایتکار راج ببر کے اکلوتے بیٹے پراتیک ببر نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جانے تو،جانے نہ‘‘ سے کیا جس کے بعد کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ اداکار کی والدہ 13 دسمبر 1986 کو بیٹے کی پیدائش کے وقت صحت کی پیچیدگیوں کا شکار ہوکر 31 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں تھیں جس کے باعث وہ بیٹے کی کامیابی نہ دیکھ سکیں۔
سوشانت سنگھ راجپوت:چھوٹی پردہ اسکرین سے سلور اسکرین پر کامیابیاں سمیٹنے والے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت فلم نگری میں متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جب کہ اداکار سوشانت سنگھ اپنی والدہ سے بے حد قریب تھے جو دنیا سے 2002 میں رخصت ہوئیں اور اس وقت اداکار کی عمر 16 سال تھی لہٰذا والدہ کے گزر جانے کے 6 سال بعد چھوٹی اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھائے اور راتوں رات شہرت حاصل کی اور پھر سلور اسکرین پر 2013 کو جلوہ گر ہوئے اور کامیابی سے فلم نگری میں سفر جاری رکھا ہوا ہے۔