اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں شراب خانے بند کرنے کا حکم دیدیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں شراب خانے بند کرنے کا حکم دیدیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک میکنزم نہ بن جائے تمام شراب خانے بند کردیئے جائیں اور 30 روز میں میکنزم بنا کر رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں شراب خانوں پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شراب خانے ریگولیٹ ہونے چاہئیں،سندھ میں 120شراب خانے ہیں،آدھے سے یادہ شراب خانے کراچی کے ضلع جنوبی میں ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جہاں زیادہ پیسا ہے وہاں شراب زیادہ بکتی ہے،سات سات ہزارکریٹ صرف ڈسٹرکٹ جنوبی میں بکے،تھرکے غریب ہندوکو پانی نہیں ملتا وہ بےچارہ شراب کہاں سے خریدے گا۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ ایکسائز نے خودشناختی کارڈ پرشراب بیچناشروع کردی ہے، پہلے مسیحیوں کو پرمٹ دیا جاتا تھا اور پھر جس پر چرچ کے فادر کے دستخط لازم تھے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایسے تومسلمان کسی عیسائی یاہندوکے شناختی کارڈپرجتنی مرضی شراب خریدسکتاہے، کوئی نظام نہیں،جس کے جی میں آئے شراب خرید اورپیتاپھرے۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ سسٹم ایساہوناچاہیے مخصوص دکان سے مختص مقدارمیں اقلیت کوشراب دی جاسکے جبکہ عدالت نے میکنزم بنانے تک شراب پر پابندی عائد کردی ہے۔