اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شادی میں رکاوٹ ڈالنے پر لڑکے نے والدہ اور بہن کو قتل کر دیا : پولیس

صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) پنج پیر میں نوجوان نے فائرنگ کر کے والدہ اور بہن کو قتل کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنج پیر میں نوجوان نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر اسکی والدہ اور بہن جاں بحق ہو گئیں ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ ایک روز قبل اس والدہ اور بہن سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ۔ ملزم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر والدہ اور بہن اس میں رکاوٹ پیدا کر رہی تھیں جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے انہیں قتل کیا ۔