اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

میونسپل کمیٹی شجاع آباد کے اجلاس میں شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار

شجاع آباد( ملک جاوید وینس سے)میونسپل کمیٹی شجاع آبادکے اجلاس میں شہرکے داخلی گیٹ،چاروںگیٹ اوربائی لاز کی منظوری دے دی گئی اجلاس میںشہر کوخوبصورت بنانے کیلئے مختلف مقامات پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچرکو گرین بیلٹ کیلئے فوری مراسلہ ارسال کرنے ہدایت کی گئی جبکہ محکمہ آثارقدیمہ کوتاریخی مقامات کی ازسرنوتزئین کیلئے بھی قراردادمنظورکی گئی۔چئیرمین بلدیہ ڈاکٹررفیق احمدقریشی نے اس بابت فوری اقدامات کی ہدایت کی ۔وائس چئیرمین بلدیہ سیدحسن اشتیاق بخاری نے اجلاس کی صدارت کی جس میں کونسلرمنصورخان چاکرانی نے جومتبادل بائی لاز اجلاس میں پیش کیے ہائوس نے ان کی منظوری دے دی بائی لازمیں نکاح ،شادی،پیدائش،اموات سمیت بہت سی تجاویز شامل تھیں جبکہ حکومتی ہدایات پر مبنی بائی لازکومن وعن تسلیم کیاگیااجلاس میں کونسلررائوفخرسلیم نے ہیپاٹائیٹس کی سرنجیںمحفوظ طریقے سے ضائع کرنے کے انتظامات کی منظوری دی گئی کونسلرخواجہ ضیاء نے کہاکہ میونسپل کمیٹی کی 256دکانات میں سے بہت سی دکانیںدوسرے لوگوںکوپگڑی پردے دی گئی ہیںجوخلاف قانون ہے منصورچاکرانی نے کہاکہ اس پرقانونی رائے لی جائے ہائوس کے ارکان پرمشتمل کمیٹی بنائی جائے جواس کی مکمل تحقیق کرے اوراس کمیٹی کے فیصلے تک آئندہ کوئی دکان کسی دوسرے کومنتقل نہ کرنے کی بھی متفقہ منظوری دی گئی اور اس کیلئے ہائوس کے ارکان پرکمیٹی مکمل چھان بین کرے گی انہوںنے سوشل میڈیاپرگستاخانہ خاکوںکی شدیدمذمت کی قراردادپیش کی جسے منظورکرتے ہوئے گستاخانہ خاکوں پرپابندی کی بھی منظوری دی گئی اجلاس میں سابق چئیرمین بلدیہ ڈاکٹرسلیمان قریشی کے دامادمحمدناصر،کونسلرسیف الرحمان جگوال کے بھائی کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی اس موقع پرچئیرمین بلدیہ ڈاکٹررفیق احمد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شجاع آبادکومثالی شہربنانے کیلئے بھرپورتوانائیاںبروئے کارلائیںگے صفائی ،سٹریٹ لائٹس کے پرانے بگڑے ہوئے نظام پرکافی حدقابوپالیا گیا ہے فائربریگیڈکاعملہ الرٹ کردیاگیاہے تمام کونسلرزکی مشاورت کے ساتھ لوگوںکے انفرادی واجتماعی مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کیے جائیںگے اجلاس میں چیف آفیسر بلدیہ محمدارشدورک،کونسلرزمحمدبہرام خان، منصورچاکرانی، خواجہ ضیاء الحق،ڈاکٹروسیم اختر،حاجی خادم حسین، عبدالستارشاہ،ملک مختیارارائیں،ملک عامر،رائوفخرسلیم،اقبال چغتائی،یوسف مسیح اورملک اے ڈی موجودتھے۔