اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کھاریاں میں ACE Towerکا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا

کھاریاں(نیوز الرٹ رپورٹ) انٹرنیشنل Remittence Companyآفتاب کرنسی (ACE Money Transfer) دنیا کے 80سے زائد ممالک میں رقوم کی با آسانی منتقلی کی سروس فراہم کر رہی ہے۔ Ace Money Transfer گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان میں موجود اپنے لائزن آفس کے ذریعے ان تمام انٹرنیشنل آپریشنز کی تکمیل کے لئے کام کررہی ہے۔ Business Expansionاور پڑھے لکھے نوجوانوں کےلئے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی غرض سے Ace Money Transferکی مینجمنٹ نے کھاریاں میں ACE Towerکا سنگ بنیاد رکھ دیاہے۔ Purpose Buildانٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی اس عمارت کے قیام سے نہ صرف بہتر سروسز کی فراہمی میں مدد ملے گی بلکہ کمپنی کےملازمین کےلئے مزید بہتر سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ ACE Towerکے سنگ بنیادرکھے جانے کی اس تقریب میں کمپنی کے چیئرمین آفتاب اشرف گوندل اور ڈائریکٹر کلیم اللہ گیلانی سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹ کے منیجرز نے شرکت کی۔ ACE Towerکا سنگ ِ بنیاد کمپنی کے چیئرمین آفتاب اشرف گوندل اور CEOراشد اشرف گوندل کی والدہ محترمہ نے رکھا۔ اس موقع پر نیوز الرٹ سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آفتاب کرنسی کو بہت عزت سے نوازا ہے اور میں ہمیشہ اپنے بیٹوں کیلئے دُعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے۔ چیئرمین ACE Money Transferآفتاب اشرف گوندل نے نیوز الرٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے دیکھا ہمارے معاشرے میں ہر نوجوان بیرون ِ ملک جانے کی خواہش رکھتا ہے۔ تو میں نے اپنے لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہا ہے کہ ہم یہاں کھاریاں میں بھی بیٹھ کر انٹرنیشنل معاملات کو چلا سکتے ہیں۔ عوام کے نام پیغام دیتے ہوئے اُنہوں نے کہاہے کہ جتنے بھی پاکستانی دُنیا میں کہیں بھی کام کررہے ہیں اُن سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان کو زیادہ سے زیادہ سپورٹ کرکے وطن سے والہانہ محبت کا ثبوت پیش کریں۔ کمپنی کے ڈائریکٹر کلیم اللہ گیلانی نے کمپنی کی سروسز اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہACE Towerہماری کامیابی اور ترقی کی علامت ہے ۔جس کا Creditبلاشبہ آفتاب کرنسی کی ٹیم اور کسٹمرزکو جاتاہے۔ACE Money Transferکی جانب سے اُٹھایا جانے والا یہ قدم نہ صرف ملکی معیشت کو بہتری بنانے میں کردار ادا کرے گا بلکہ مقامی سطح پر روزگارکے مواقع فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔