اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

Dcمحمدعلی رندھاوا اور MPAعمران ظفر کا سندس فائونڈیشن کا دورہ

گجرات(فرحان مرزا سے)ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے ایم پی اے حاجی عمران ظفر کے ہمراہ سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا ، خون کے امراض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور ادارے کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔سندس فاؤنڈیشن آمد پر چیئرمین سند س فاؤنڈیشن حاجی سرفراز احمد، ایڈمن آفیسر طارق رشید چوہدری ، ایگزیکٹو آفیسر عمران خان ، پبلک ریلیشنز آفیسر میر فضل عباس نے انکا استقبال کیا جبکہ بچوں نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔چیئرمین سندس فاؤنڈیشن حاجی افضل نے ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا اور ایم پی اے حاجی عمران ظفر کو بتایا کہ سندس فاؤنڈیشن میں اس وقت گجرات، نواحی اضلاع سے تعلق رکھنے والے تھیلیسیمیاکے 350ہومیوفیلا کے 250جبکہ کینسر کے 100سے زائد بچوں کو خون کے عطیات فراہم کر رہا ہے ، ادارے کو ماہانہ 1500بیگ سے زیادہ خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خون کے عطیات کیلئے یونیورسٹی، کالجزسمیت مختلف اداروں میں بلڈ کیمپ لگائے جاتے ہیں جبکہ سندس فاؤنڈیشن کے پاس خون کے ٹیسٹوں کیلئے جدید ترین طبی آلات موجود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے سندس فاؤنڈیشن کی طرف سے دکھی انسانیت کی خدمت کو زبردست سراہا اور کہا کہ یہ ادارہ خون کے امراض میں مبتلا بچوں اور انکے والدین کیلئے روشنی کی کرن ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ بھی سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کریں گے اور خود بھی خون کا عطیہ دیں گے۔ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے سندس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ پنجاب حکومت ادارے کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔