اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سیالکوٹ کی اہم خبریں

فیس بک پردوستی کرکے فورٹ عباس پہنچے والی نویں کلاس کی طالبہ بازیاب
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے فیس بک پر دوستی کرکے ڈسکہ سے فورٹ عباس پہنچنے والی نویں کلاس کی طالبہ سخاوتہ کو بازیاب کرواکے ورثاء کے حوالے کردیا، بتایا گیا ہے کہ علاقہ سوہاوہ کی نویں کلاس کی 13سالہ طالبہ سخاوتہ کے والدین نے 21مارچ 2017ء کوتھانہ سٹی ڈسکہ میں اس کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھااور پولیس نے تفتیش کے دوران جب مغویہ طالبہ کے موبائل ڈیٹا اور فیس بک کو چیک کیا تو اس کے فورٹ عباس کے رہائشی سرمد طارق سے دوستی کا انکشاف ہوا جس کے ساتھ اس نے گھر سے بھاگنے کے بعد نکاح کرلیا تھا ۔ پولیس نے فورٹ عباس میں چھاپہ مار کر تیرہ سالہ سخاوتہ کو بھی برآمدکرلیااور ملزم سرمد طارق کو بھی گرفتار کرکے ڈسکہ لے آئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد تیرہ سالہ سخاوتہ کو اس کے ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ ملزم سرمد طارق کو حوالات میں بند کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ،ایس ایچ او انسپکٹر حاجی طارق کے مطابق تفتیش جاری ہے اور سخاوتہ نے خود ہی اپنی مرضی سے ملزم سرمدطارق کے ساتھ نکاح کیا تھا ۔

حکمرانوں کے اقتدار سے ساری پاکستانی قوم سخت تنگ ہے۔صدف بٹ
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ق) بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور حکمرانوں کے اقتدار سے ساری پاکستانی قوم سخت تنگ ہے اور قوم مسلم لیگ (ق) کے سنہری دور حکومت کو یاد کررہی ہے اس لئے انتخابات میں مسلم لیگ (ق) قومی وصوبائی اسمبلیوں کی ہر سیٹ پر امیدوار کھڑے کرے گی ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق) پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن وسٹی صدر سیالکوٹ صدف بٹ نے حاجی پورہ میں پارٹی کارکنوں اور معززین علاقہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ مرزا مظہر مشتاق ، رانا نور احمد اوردیگر بھی اس موقعہ پر موجو دتھے ۔ صدف بٹ نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) کے کارکن متحد ومتحرک ہیں اور اب نواز لیگ کو دھاندلی کرنے نہیں دی جائے گی کیونکہ ن لیگ ہمیشہ دھاندلی کرکے کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آجاتی ہے اور اقتدار میں آکر ن لیگ نے جتنی کرپشن ولوٹ مار موجودہ دور میں کی ہے اس سے ساری قوم آگاہ ہے ، صدف بٹ نے مزید کہا کہ سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ق) نواز لیگ کے مخالفین سے مل کر انتخابات میں حصہ لے گی اور ن لیگ کی سیاست کا صفایا کردے گی ، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی جلد سیالکوٹ کا دورہ کریں گے اور یہاں اہم اعلانات کریں گے ۔جس سے کارکنوںا ور شہریوں کے جذبے بلند ہونگے ۔

حامد میر پر قاتلانہ حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرے
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر حامد رضا پر قاتلانہ حملہ کے خلاف سمبڑیال اور ڈسکہ میں صحافیوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور ملزمان کے خلاف نعرے بازی کی ، ڈسکہ میں ڈاکٹر امین رضا کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ڈی ایس پی ڈسکہ کے دفتر کے باہر کیا گیا جس میںرانا ارشد سمیت الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کے نمائندگان کی کثیرتعدا دنے شرکت کی اور ملزمان کی گرفتاریوں کا مطالبہ کیا گیا ،سمبڑیال میں بھی احتجاجی مظاہرہ کے دوران صحافیوں نے ملزمان کے خلاف نعرے بازی کی اور پولیس سے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔

شہر اقبال میں چھ سے آٹھ گھنٹے روزانہ بجلی بند رہتی ہے۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کے حلقہ انتخاب سیالکوٹ شہر سمیت پورے ضلع میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کوپریشانی کا سامنا ہے ، شہر اقبال میں چھ سے آٹھ گھنٹے روزانہ بجلی بند رہتی ہے جبکہ ڈسکہ ، پسرور اور سمبڑیال کے شہری ودیہی علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹے بجلی بند ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں، شہراقبال میں نما زفجر کے وقت بجلی بند ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے نمازیوں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑا جبکہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں گیپکو نے اضافہ کردیا ہے ،شہریوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

غیر قانونی طور پر طالب علموں سے چندہ وصول کرنیوالے ڈاکٹر آصف طفیل کی سرزنش
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے گورنمنٹ قومی ہائی سکول میں نویں جماعت میں داخل ہونے والے طالب علموں سے غیر قانونی طور پر چندہ کی مد میں رقوم وصول کرنے پر ای ڈی او ایجوکیشن فاروق بٹ کی سرزنش کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ہے اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری یونس وڑائچ کو انکوائری آفیسر مقررکردیا ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں غیر قانونی رقوم وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، گورنمنٹ قومی ہائی سکول میں ٹیچروں نے نویں جماعت میں داخل ہونے والے نئے طالب علموں سے 25روپے فی طالب علم سے وصول کئے تھے جس کی شکایت طالب علم محمد چاند نے کی جس پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے سرکاری میٹنگ کے دوران ای ڈی او ایجوکیشن فاروق بٹ کو جھاڑ پلائی اور انکوائری کا حکم دیا ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں کسی بھی قسم کا چندہ اور فیس لینے پرپابندی عائد ہے لیکن خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور ٹیچروں وعملہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،

سینٹری ورکرز کی کام چھوڑ ہڑتال جاری
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف مسلسل تیسرے روز بھی بلدیہ چونڈہ کے سینٹری ورکروں نے کام چھوڑ ہڑتال جاری رکھی جس کی وجہ سے قصبہ چونڈہ میں صفائی وسیوریج کا نظام ٹھیک نہ ہوسکا اوراس سے شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے بلکہ ہڑتال کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی ، بلدیہ چونڈہ کے ملازمین نے سات روز قبل روزانہ دو گھنٹے ہڑتال کی تھی لیکن تین روز قبل ملازمین نے مکمل کام چھوڑ ہڑتال کردی تھی اورمسلسل تیسرے روز بھی کام بند رہا ، جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں ، نالیوں اور گٹروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کھڑا گندہ پانی شہریوں کیلئے بڑی مصیبت بن چکا ہے اور شہریوں نے ہڑتال ختم کرواکے صفائی وسیوریج کا نظام ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،

پروفیسر گورنمنٹ مرے کالج کے گھر پر فائرنگ
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ مراکیوال میں موٹر سائیکل سوار ملزمان گورنمنٹ مرے کالج کے پروفیسر کے گھرپر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ، پولیس رپورٹ کے مطابق پروفیسر ظفر عباس ملک کے گھر کے باہر موٹر سائیکل پرسوار دونامعلوم ملزمان نے آکر فائرنگ کردی اور گولیاں مین گیٹ پر لگیں جس کے بعد اہل خانہ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے ، فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان موقعہ سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،

رنگ پورہ: موٹرسائیکل سوارملزمان خاتون سے زیورات چھین کر فرار
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)تھانہ رنگپورہ کے علاقے سے موٹرسائیکل سوار ملزمان نے خاتون سے زیورات چھین لئے ۔ بتایا گیا ہے کہ سمیرا پیدل جارہی تھی اورموٹر سائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے پستول دیکھا کر اس سے ہزاروں روپے مالیت کے زیورات چھین لئے اور فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔