چوہدری نثار کا غیرملکیوں کے ویزے سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے عارضی قیام کی آڑ میں جاری ویزے معطل کرنے کا حکم دے دیا، کہتے ہیں ویزوں کے اجراء میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ایف آئی اے حکام نے ہیومن ٹریفکنگ اور پیٹرولیم لیوی پر بریفنگ دی۔ حکام کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 10 ارب روپے سے زائد کی وصولی کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے عارضی قیام کی آڑ میں جاری ویزے معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کو قواعد پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ انہوں نے ویزوں کے اجراء اور امیگریشن کے شعبوں میں نمایاں بہتری کو سراہا اور ہدایت کی کہ ویزوں کے اجراء میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے۔