اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,631FansLike
9,987FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کو حکومت سے ڈیل کر کے بچایا:عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں پانامہ کیس سے پیچھے ہٹنے کی کئی آفرز ہوئیں ،سپریم کورٹ نے پاکستانی اداروں کو ایکسپوز کر دیا ہے ،پانامہ کیس 5 بہترین ججوں نے سنا ،حکمرانوں نے عدالت پر دباؤ تو ڈالا ہو گا ،پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کو جمہوریت کے لئے حکومت سے ڈیل کر کے بچایا ہے، انٹر پارٹی الیکشن کرانا مشکل نہیں ، جنرل الیکشن سے قبل کروائیں گے، مگر پوری طرح سے نہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس کیس سے پاکستانی رام میں سیاسی شعور آیا۔ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے کرپٹ اپنی کرپشن بچانے کے لئے اداروں کو برباد کرتے ہیں۔ نواز شریف نے اپنے قومی اداروں کو تباہ کیا۔ سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ نیب ایف بی آر تباہ ہو چکے ہیں۔ پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار پوری قوم کر رہی ہے۔ جہاں جاتا ہوں لوگ فیصلے کے متعلق مختلف سوالات کرتے ہیں۔ پانامہ کیس کے جج جسٹس کھوسہ نے کہا کہ ایسا فیصلہ آئے گا پاکستان کی عوام 20سال تک پانامہ کیس کے فیصلے کو یاد رکھیں گے۔ پانامہ کیس کا فیصلہ جو بھی آیا ہم قبول کریں گے، جن لوگوں کے کرپشن کے پیسے ملک سے باہر پڑے ہیں ان لوگوں سے پانامہ کیس سے پیچھے ہٹنے کی آفرز ہوئیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پاکستانی عوام کو بھیڑ بکریاں اور بیوقوف سمجھتے ہیں، ہم ان کی کرپشن کے خلاف باہر نکلے جس سے ان پر دباؤ پڑا اور معاملہ سپریم کورٹ میں گیا، اس سے قبل ملک میں کسی طاقتور شخص کا احتساب نہیں ہوتا تھا، اب طاقتور لوگوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جمہوریت کی بڑی پرواہ ہے، اِنہوں نے ملک میں جمہوریت بچانے کے لئے ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کو بچایا۔ ا نہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے تھے پانامہ کیس کی وجہ سے الیکشن نہیں کرا سکے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کرانا مشکل کام نہیں مسلم لیگ ن نے بھی انٹراپارٹی الیکشن2گھنٹے کے اندر کنونشن سنٹر میں کروائے، تحریک انصاف الیکشن سے قبل انٹرا پارٹی الیکشن ضرور کرائے گی مگر پوری طرح سے نہیں کرا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستانی قوم کو بھیڑ بکریاں اور بیوقوف سمجھتی ہے ، ایک سال سے پانامہ چل رہا ہے ، سروے نکال کر نواز شریف کو ایماندار بتانا یہ سب کیا ہے ؟ ایسی سروے رپورٹوں کو قوم مان لے گی ؟۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کو یہ بتانا چاہتے تھے کہ حکمران عوام میں بڑے مقبول ہیں ، اگر ان کے خلاف فیصلہ کیا گیا تو لوگ نہیں مانیں گے، اس لئے انہوں نے کرکٹ کے نام پر لاہور میں اپنا جلسہ کرایا لیکن اُس میں بھی ’’گو نواز گو ‘‘ کے نعرے لگ گئے ۔