اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,690FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹ گئی،4 افراد جاں بحق،20 سے زائد زخمی

سیہون شریف (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق انڈس ہائی وے پر پیر شاخ کے مقام پر مسافر کوچ موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے باعث 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے۔جاں بحق افراد میں سے تین افراد کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو بھان سعید آباد اور دادو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث حیدر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے ایک گھنٹے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتالوں منتقل کیا گیا۔