اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سعودی عرب نے عالمی سطح پر سب سے بڑے ثقافتی اور تفریحی شہر کے منصوبے کا اعلان

الریاض (عابد شعمون )سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے دارالحکومت ریاض کے جنوب مغربی علاقے القدیہ میں دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی اور تفریحی شہر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔جو 334 مربع کلومیٹر کے رقبے پر بنایا جائے گا ۔جبکہ یہ منصوبہ سعودی عرب کے پروگرام ویژن 2030 کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ القدیہ کے منصوبے میں 4 مرکزی مجموعےتفریح ، گاڑیوں کے کھیل ، کھیل کود اور ہاؤسنگ و ضیافت شامل ہے ۔جب کہ منصوبے میں دنیا کے مشہور ترین ریستوران اور ٹریڈ مارک اپنی خدمات فراہم کریں گے۔سعودی نائب علی عہد کے مطابق مملکت کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ دنیا کے سب سے بڑے تفریحی شہر منصوبے میں مرکزی سرمایہ کار ہوگا۔ اور اس کے علاوہ ملکی و غیر ملکی بڑے سرمایہ کار بھی اس میں حصہ لیں گے، منصوبے کا سنگ بنیاد 2018 کے اوائل میں رکھا جائے گا جب کہ اس کے پہلے فیز کا افتتاح 2022 میں کر دیا جائے گا۔ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ معاشرتی ترقی اور خوشحالی لانے کے علاوہ دارالحکومت ریاض کو زندگی گزارنے کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست میں بھی لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔