اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,787FansLike
9,989FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گیس کنکشنز پرعائد پابندی ختم کر دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کردی، سستی رہائشی سہولیات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین مستقل کئے جائیں گے، 3 بڑے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں بتایا گیا، نواز شریف کہتے ہیں کہ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے حکومت غریبوں کی مدد کرنا چاہتی ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا کو بتایا کہ غریب اور کم آمدن والے افراد کو ہاؤسنگ اسکیموں میں ترجیح دی گئی ہے، کم آمدنی والے ملازمین اقساط پر گھر حاصل کر سکیں گے، 50 ہزار عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا طریقہ بھی طے کرلیا۔ طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ گریڈ ایک سے 15 تک کے سرکاری ملازمین کی مستقلی کے وقت عمر کی بالائی حد میں رعایت ملے گی، گریڈ 16 اور 17 کے ملازمین ایف پی ایس سی کے ذریعے مستقل ہوں گے۔ کابینہ نے نئے گیس کنکشنز پر 8 سال سے عائد پابندی بھی ختم کردی۔ مریم اورنگزیب بولیں کہ ملک بھر میں تجارتی اور رہائشی مقاصد کیلئے گیس کنکشن کا حصول اب ممکن ہو سکے گا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات نے مزید بتایا کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئر پورٹس آؤٹ سورس کئے جائیں گے جبکہ جعلی اور زائد المعیاد ادویات کی روک تھام کیلئے بار کوڈ نظام بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔