اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,297FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیر اعظم نوازشریف آج چاروں وزراءاعلیٰ کیساتھ چین کے6 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نوازشریف آج 6روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نوازشریف چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر آج چین روانہ ہو گئے ،چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ اور اہم وفاقی وزراءبھی شامل وزیرا عظم کے ہمراہ ہیں ۔وزیر اعظم 14 اور 15مئی کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔فورم میں 27 ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم نوازشریف کے دورہ حکومت میں یہ پہلا موقع ہے کہ چین کے دورے پر انکے ہمراہ چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ بھی جا رہے ہیں۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی وفد کے ہمراہ ہیں۔ فورم کا مقصد مساوی کا میابی کے اصول کے تحت مشترکہ ترقی کو فروغ دینا ہے۔ فورم میں لیڈروں کا راﺅنڈ ٹیبل اور اعلی سطحی ڈائیلاگ بھی ہو گا۔ نواز شریف ڈائیلاگ کے اجلاس اور راﺅنڈ ٹیبل سے خطاب کریں گے، اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ نواز شریف چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرکے دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔ سی پیک سے متعلق کئی پراجیکٹس کے ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرا عظم نوازشریف بیجنگ میں چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات بھی کریں گے اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بریف کیا جائے گا ۔وزیر اعظم ہانگ کانگ کا بھی دورہ کریں گے۔