اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ڈڈیال کےعلاقہ کنڈورمیں ظلم کی انتہا ہوگی

ڈڈیال(نیوزڈیسک) آج خیری سے تعلق رکھنے والی ایک ضعیف اماں جی کچہری پیشی پر جانے کے لیے سڑک کے کنارے سوزوکی کا انتظار کر رہی تھیں کہ ایک گاڑی والے نے روک کر لفٹ دینے کی آفر کی۔اماں جی بیٹھ گئیں اور دعائیں دینے لگیں،گاڑی والے دو مرد تھے اور گرلز کالج موڑ چوڑا کے مقام پر گاڑی کنڈور کی طرف یہ کہہ کر موڑ لی کہ انہوں نے دربار پر سلام کرنا ہے ۔ماں جی نے کہا کہ ہمیں یہں اتار دو تو اماں جی کو ڈرانے لگے اور تشدد کا نشانہ بنانے لگے۔اماں جی کی ٹانگیں توڑ دی اور جب بھاگنے لگے تو گاڑی اسٹاٹ نہ ہوئی ۔لوگ نے دیکھا اور موقع پر ہی پکڑ لیا اور پولیس کو بلا کر آریسٹ کروا دیا۔جو دردسوز بات لگی وہ یہ تھی کہ جب اماں جی کو پانی دیا گیا تو اماں اذیت اور تکلیف کے باوجود یہ کہہ کر انکار کیا کہ آج ان کا روزہ ہے ۔اہل علاقہ نے ڈڈیال انتظامیہ منسٹر آفسر شاہد صاحب سے ایس ڈی آیم ایوب صاحب اور ایس ایچ او مرزا زاہد صاحب سے پرزور اپیل کی ہے کہ یہ حملہ ہماری ضعیف ماں پہ ہوا ہے باقی سب آپ کے ہاتھ میں ہےہمیں صرف انصاف چاہیے۔