اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاک بھارت میچ میں ثانیہ مرزاشوہرکوسپورٹ نہیں کرپائینگی

برمنگھم(نیوزڈیسک) پاک بھارت ٹاکرا ہو اور ٹیم میں شعیب ملک بھی شامل ہوں تو سابق کپتان سے ہمیشہ ہی یہ سوال کیا جاتا ہے کہ اس ٹاکرے کے دوران ٹینس کوئین ثانیہ مرزا ان کو سپورٹ کرنے کیلئے میچ دیکھنے آئیں گی۔آج بھی روایتی انداز میں سابق کپتان شعیب ملک سے پوچھا گیا کہ کیا ثانیہ مرزا اپنے شوہر کو بھارت کے خلاف کھیلتا دیکھنے کیلئے میدان میں موجود ہوں گی؟۔انہوں نے جواب دیا کہ وہ ابھیبرمنگھم نہیں آ سکیں گی کیونکہ وہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کھیل رہی ہوں گی۔واضح رہے کہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 28 مئی سے ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 4 جون کو ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔