اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,116FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حالات بتارہے ہیں کہ نوازشریف اورعمران خان ایک ساتھ نااہل ہوں گے، خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حالات بتارہے ہیں کہ نوازشریف اورعمران خان ایک ساتھ نااہل ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان نواز شریف کے بغیر نا اہل ہوں گے کیونکہ حالات بتا رہے ہیں کہ دونوں ایک ساتھ نا اہل ہوں گے اور لگتا ہے پہلے نواز شریف پھر عمران خان نا اہل ہوں گے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف کا آج کل جسم اور روح کا رشتہ ہے، دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں لہذا دعا گو ہیں کہ کسی طرح بچ جائیں۔