اللہ تعالیٰ کی قدرت، بچے نے پیدا ہوتے ہی چلنا شروع کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) اللہ تعالیٰ نے انسان کو دنیا کے تمام جانداروں پر فوقیت دے رکھی ہے۔ انسان اپنے علم کی بدولت اشرف المخلوقات کے درجے تک پہنچ چکا ہے۔ پہاڑوں کی چوٹیاں اور سمندروں کی گہرائیاں اس کے دسترس میں ہیں ہے لیکن دیگر جانداروں کے برعکس بچوں کی مکمل نگہداشت کرنا پڑتی ہے، انہیں والدین کی سرپرستی میں اٹھنا، بیٹھنا اور چلنا سکھایا جاتا ہے۔ تاہم اگر آپ کو پتہ چلے کسی بچے نے پیدائش کے فوری بعد چلنا شروع کر دیا ہے تو یقیناً آپ اسے اللہ تعالیٰ کی قدرت ہی کہیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ان دنوں ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ڈاکٹر نے نوزائیدہ بچے کو اپنے بائیں ہاتھ میں تھاما ہوا ہے لیکن یہ بچہ اپنے قدم اٹھانے اور چلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اس سے قبل اللہ تعالیٰ کی قدرت کا یہ کرشمہ کسی کی آنکھوں سے نہیں گزرا ہوگا۔