اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,993FansLike
9,992FollowersFollow
566,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاناما کیس؛ جے آئی ٹی نے حسین نواز کو کل دوبارہ طلب کرلیا۔جے آئی ٹی نے تقریباً دو گھنٹے تک حسین نواز سے پوچھ گچھ کی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کو کل دوبارہ پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ جے آئی ٹی میں پیش ہوئے لیکن کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔ایکسپیرس نیوز کے مطابق پاناما کیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کو کل طلب کرنے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ جے آئی ٹی میں پیش ہوئیمگر کسی سوال کا جواب نہیں دیا اور آپ بغیر کسی رکارڈ کے پیش ہوئے جب کہ وقت کی کمی کے باوجود آپ تعاون نہیں کر رہے۔اس سے قبل پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے حسین نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے حسین نواز جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ جے آئی ٹی نے تقریباً دو گھنٹے تک حسین نواز سے پوچھ گچھ کی اور انہیں سوالنامہ بھی فراہم کیا۔قبل ازیں جوڈیشل اکیڈمی پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ مجھے جے آئی ٹی کی جانب سے گزشتہ روز نوٹس ملا جس میں 24 گھنٹوں کے اندر پیش ہونے کا کہا گیا، اپنے وکیل فضل غنی ایڈووکیٹ کے ہمراہ جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہو کر اپنا موقف پیش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے مجھے کسی قسم کا کوئی سوالنامہ پیش نہیں کیا گیا بلکہ صرف پیش ہونے کا کہا گیا۔واضح رہے حسین نواز کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے 2 ممبران پر اعتراض کیا گیا تھا جس پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی اور عدالت نے جے آئی ٹی پر حسین نواز کے اعتراضات مسترد کردیے۔