اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پشاور کے علاقے متنی میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) متنی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے 4 ارکان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ملزمان آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس کے مطابق امن کمیٹی کے ارکان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 ارکان جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ارشاد، امتیاز، وحید اور محمد علی کے نام سے ہوئی۔