اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ؛ نیپرا کوکےالیکٹرک کےخلاف کارروائی کا حکم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے غیر اعلانیہ اور غیر مساوی لوڈ شیڈنگ پر نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف متفرق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنادیا گیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نیپرا نے 22 جنوری 2016 کوعلاقوں کی سطح پر(ایریا وائز) لوڈ شیڈنگ کو غیرقانونی قراردیا تھا، کے الیکٹرک نیپرا کے اس حکم پر فوری عمل کرے۔ عدالت عالیہ نے نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نیپرا کے الیکٹرک کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ شہر قائد میں شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے علاوہ غیر اعلانیہ کا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ طویل ہوتا جارہا ہے جب کہ رواں ہفتے کراچی میں دوبڑے بجلی کے بریک ڈاؤن ہوئے جس کے عوام کو شدید مشکلا کا سامنا کرنا پڑا۔