100سے زائد پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نیوز ڈیسک)سیشن عدالت نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر 100سے زائد پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج آصف بشیر نے پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں ، عدالت روبرو پولیس اہلکاروں نے منشیات کے مقدمات میں بطور گواہان پیش ہونا تھا ، عدالتی حکم پر گواہی کے لئے پیش نہ ہونے والے تھانہ گرین ٹاون، گوالمنڈی اور ہربنس پورہ کے پولیس افسران شامل ہیں۔علاوہ ازیںسیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو6 سال قید اور 30ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے، ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر نے مذکورہ مقدمہ کے مجرم کاظم رضا کو مذکورہ بالا سزا سنائی ہے، مجرم کاظم رضا کے خلاف تھانہ ہربنس غازی آباد میں منشیات کا مقدمہ درج کررکھاتھا.