اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فارن فنڈنگ کیس:عمران خان کے خلاف کارروائی کے پیچھے کس اہم شخصیت کا ہاتھ ہے؟ بڑے سیاسی رہنما نے پول کھول دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیف آف اسٹاف اور ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ ادارے عمران خان کے خلاف غیر قانونی کارروائی وزیراعظم کے کہنے پر کررہے ہیں، غیر ملکی فنڈنگ کے الزام کی مذمت کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ چیئرمین نیب نے عمران خان کے خلاف وزیر اعظم کے کہنے پر ایسی کارروائی شروع کی جس کا کوئی سر پیر نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کے الزام کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے پاس چھپانے کو کچھ نہیں تمام معاملات صاف اور سب کے سامنے ہیں۔ نعیم الحق نے اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وقت آنے پر آپ سے بھی حساب لیا جائے گا۔دوسری جانب آج سپریم کورٹ میں عمران خان کی آف شور کمپنیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیے۔دورانِ سماعت نعیم بخاری نے کہا کہ جمائما نے بنی گالا اراضی کی خریداری کے لیے رقم بذریعہ بینک ادا کی جبکہ اراضی کی کچھ رقم عمران خان نے بذاتِ خود بھی ادا کی۔نعیم بخاری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ طلاق کے باجود جمائما کو زوجہ کیوں لکھا گیا اس کا تفصیلی جواب بعد میں دوں گا، عمران خان نے کراس چیک کے ذریعے جمائما کو رقم ادا کی۔جسٹس فیصل عرب نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ جمائما کو ادائیگی نیازی سروسز اکاؤنٹس سے کی گئی؟، جس کے جواب میں نعیم بخاری نے کہا کہ عدالت کو تمام مطلوبہ دستاویزات فراہم کردی جائیں گی۔