اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کابل: وزیراکبرخان میں بم دھماکہ 80 افراد جان بحق اور 346 زخمی

کابل(شاہد شنواری سے)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکہ 80 افراد جان بحق اور 346 زخمی ،آگ لگنے سے کئ گاڑیاں بھی جل گئیں۔ افغانستان کے دارلحکومت کابل کے علاقہ وزیراکبر خان میں واقع "جرمن ایمبیسی” کے قریب بم دھماکے میں کم ازکم 80 افراد جاں بحق جبکہ 346 زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ کی زد میں آکر درجن بھر گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اس کی شدت سے سینکڑوں میٹرمضافات میں واقع متعدد گھروں کوبھی نقصان پہنچاہے۔زرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے دھوئیں کے بادل اور آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ کی جانب ہرقسم کی آمدورفت بند کردی ہے۔ اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتالوں کو منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔
Kabul Kabul-01