اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نہال ہاشمی کی جےآئی ٹی کودھمکیاں،ویڈیو نےہلچل مچادی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اور سینیٹر نہال ہاشمی کی پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو کھلم کھلا دھمکیاں دے ڈالیں، حسین نواز کے احتساب پر ن لیگی رہنما آپے سے باہر ہوگئے اور کہنے لگے کہ تم آج حاضر سروس ہو، کل ریٹائر ہو جاؤں گے، ہم نے چھوڑنا نہیں تم کو، تمہارے بچوں اور خاندان پر زمین تنگ کردیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اور سینیٹر نہال ہاشمی یوم تکبر کی مناسبت سے سجی تقریب میں تمام ہوش اور تہذیب بلائے طاق رکھ کر بیٹھ گئے، ایک دو نہیں بلکہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی پوری جے آئی ٹی کو اپنے نشانے پر لے آئے اور کھلے عام دھمکیاں دے ڈالیں۔ اپنے جوش خطابات میں تمام ہوش گنوا کر نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہمارا احتساب لینے والو،ہم تمہارے لیئے یوم احتساب بنا دیں گے، تم جس کا احتساب کر رہے ہوں وہ نواز شریف کا بیٹا ہے۔ نہال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ کان کھول کے سن لو ، ہم نے چھوڑنا نہیں تم کو، آج حاضر سروس ہو، کل ریٹائر ہو جاؤں گے، تم نواز شریف کو تنگ کر رہے ہو، قوم تمہیں تنگ کردے گی،ہم تمہارے بچوں اور خاندان کیلئے پاکستان کی زمین تنگ کردیں گے۔
ویڈیو دیکھیں۔