اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاکستان نے عالمی عدالت میں کلبھوشن کے مقدمے پر کمزوری دکھائی، اپوزیشن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شامل اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی عدالت میں کلبھوشن کے معاملے پر کمزور طریقے سے مقدمہ لڑا اور ناتجربہ کار قانونی ٹیم رکھی گئی۔ اسلام آباد میں اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، اٹارنی جنرل اشتراوصاف، وزیرقانون زاہد حامد، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے شرکت کی جب کہ اپوزیشن کی جانب سے شاہ محمود قریشی، شیری رحمان اور محمود خان اچکزئی سمیت دیگر ارکان نے نمائندگی کی۔ اجلاس میں سزا یافتہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کے معاملے کو زیر غور لایا گیا جب کہ عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیس پر پاکستان کی قانونی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے عالمی عدالت میں حکومتی خامیوں کی نشاندہی کی اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت میں کلبھوش معاملے پر کمزور طریقے سے مقدمہ لڑا گیا اور ناتجربہ کار قانونی ٹیم رکھی گئی پاکستان کو بروقت ایڈہاک جج کی تقرری پر زور دینا چاہئے تھا لیکن اب آئندہ سماعت پر ٹھوس قانونی دلائل دینے ہوں گے۔ عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس میں ناتجربہ کار قانونی ٹیم رکھی گئی،اپوزیشن ارکان