پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، بھارت نے گرین شرٹس کو 124 رنز سے شکست دے دی

برمنگھم(سپورٹ ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو124رنزسے شکست دے دی،پاکستان کے لئے بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے باعث دومرتبہ ٹارگٹ تبدیل کرناپڑا، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان کوپہلی مرتبہ48اووروں میں324رنزہدف ملاتاہم پاکستانی اننگزکے دوران بارش ہونے پریہ ہدف تبدیل کرکے41اووروں میں289رنزکردیاگیا۔289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے33.4اووروں میں8وکٹوں کے نقصان پر164رنزبنائے۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا ۔پاکستانی اننگزکے پانچویں اوورمیں بارش شروع ہوگئی توبارش کے باعث کھیل روک دیاگیاجب کھیل دوبارہ شروع ہواتوپاکستانی بلے بازوں نے محتاط اندازمیں کھیلناشروع کیاپاکستان کی پہلی وکٹ47رنزپرگری جب احمدشہزاد22گیندوں پر12رنزبناکربھونیشور کمارکی گیندپرایل بی ڈبلیوآو¿ٹ ہوئے۔انکے بعدبابراعظم بیٹنگ کے لئے آئے۔بابراعظم 8رنزبناکریادیوکی گیندپرجدیجہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔تیسری وکٹ 91رنزپرگری جب اظہرعلی 50رنزبناکرجدیجہ کی گیندپرپانڈیہ کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ 114رنزپرگری جب شعیب ملک15رنزبناکرجدیجہ کے ہاتھوں رن آو¿ٹ ہوگئے۔پانچویں وکٹ 131رنزپرگری جب محمدحفیظ33رنزبناکرجدیجہ کی گیندپرکمارکے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ 135رنزپرگری جب عمادوسیم بغیرکوئی رن بنائے پانڈیہ کی گیندپرجدیجہ کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے ساتویں وکٹ151رنزپرگری جب کپتان سرفرازاحمد15رنزبناکرپانڈیہ کی گیندپردھونی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کربھارت کوپہلے کھیلنے کی دعوت دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے48اووروں میں3وکٹوں کے نقصان پر319رنزبنائے۔ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان کو میچ میں فتح کیلئے 324 رنز کا ہدف ملا ہے۔جوبعدمیں دوبارہ بارش کی وجہ سے 41اووروں میں289رنزکردیاگیا۔بھارت کی جانب سے اننگزکاآغازروہیت شرمااورشیکھردھاون نے کیاجبکہ پاکستان کی جانب سے پہلااوورمحمدعامرنے کروایا۔جومیڈن رہاروہیت شرمااس اوورمیں کوئی رن نہ بناسکے۔بارش کے باعث دوبارمیچ روکاگیا۔بھارت نے اپنی اننگزکی نصف سنچری10.4اووروں میں مکمل کی اوراسکاکوئی کھلاڑی آو¿ٹ نہیںہوا۔روہیت نے اپنی نصف سنچری 71گیندوں پرمکمل کی انہوں نے شاداب خان کی گیندپرچھکامارکراپنی نصف سنچری مکمل کی۔بھارت نے 19.3اووروں میںبغرکسی وکٹ کے نقصان پرسورنزمکمل کئے۔بھارت کی پہلی وکٹ 136رنزپرگری جب شاداب خان کی گیندپرشکھردھاون 68رنزبناکراظہرعلی کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔اسکے بعدویرات کوہلی بیٹنگ کے لئے آئے۔دوسری وکٹ192رنزپرگری جب روہیت شرما91رنزبناکربابراعظم کی تھروپررن آو¿ٹ ہوئے۔کپتان ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 68 گیندوں پر 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔یوراج سنگھ جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 32 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی اور یوراج سنگھ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 93 رنز بنائے۔ویراٹ کوہلی اور یوراج سنگھ نے اننگز کے آخری اووروں میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے اپنی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔محمد عامر کے بعد وہاب ریاض بھی ٹانگ میں چوٹ تکلیف کے باعث اوور مکمل کیے بغیر ہی گراؤنڈ سے باہر چلے گئے ہیں۔بارش کے باعث دوباربھارتی بیٹنگ کے دوران دوبارمیچ روکاگیااور48اووروں تک محدودکردیاگیا۔بھارت کی تیسری وکٹ 285رنزپرگری جب یوراج سنگھ53رنزبناکرحسن علی کی گیندپرایل بی ڈبلیوآوٹ ہوئے۔اختتامی اوورز میں پاکستانی باو¿لنگ لائن بے یارو مددگار نظر آئی اور بھارتی ٹیم نے آخری چار اوورز میں 72 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے حسن علی اورشاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کوآوٹ کیا۔یہ ٹورنامنٹ میں دونوں ہی ٹیموں کا پہلا میچ تھا۔اس میچ سے قبل پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری میچوں میں سے 4میچ پاکستان نے جیتے اور6میچ بھارت نے جیتے۔